سرخیوں میں رہنے والے ہرن شکار معاملہ میں ریاستی حکومت کی اپیل پر آج
عدالت نے فلم اداکار سلمان خان کو بیس ہزار روپے کا مچلكہ جمع کرنے اور
اگلی پیشی چھ جولائی کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے ۔ جودھپور ضلع
سیشن عدالت کے جج بھگوان داس اگروال کے سامنے آج سلمان کے وکیل هستي مل
سارسوت اور ممبئی سے آئے وکیل آنند دیسائی پیش ہوئے اور اپنا وكالت نامہ
پیش کیا۔ عدالت نے آئندہ پیشی تک 20 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے
اور چھ
جولائی کو ذاتی طور پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح ر ہے کہ آرمس ایکٹ کیس میں نچلی عدالت نے 18 جنوری 2017 کو سلمان خان
کو بری کر دیا تھا اور اس فیصلے کے خلاف راجستھان حکومت نے ضلع و سیشن
عدالت میں سات مارچ کو اپیل دائر کی۔ اس اپیل پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے
نوٹس جاری کئے تھے۔
سلمان نے ہرن کے شکار میں جو ہتھیار استعمال کیا تھا ، اس کے لائسنس کی
میعاد ختم ہو گئی تھی، جس کی جہ سے محکمہ جنگلات نے ان کے خلاف آرمس ایکٹ
کے تحت الگ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔